ابنا: علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما ' سابق رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ' محترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ اور صدر آصف زرداری کی خوشدامن بیگم نصرت بھٹو کے طویل علالت کے بعد انتقال پر دلی دکھ اور افسوس ظاہر کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور مرحومہ کے دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں علامہ ساجد نقوی نے انکی وفات کو پسماندگان کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔
..........
/169